ملک ریاض کی بیٹیاں پکڑی نہ جاسکیں ،ضمانت کا موقع دیا جارہا ہے ،ذرائع

0

لاہور۔اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان کے گھر پر حملہ اور تشدد میں ملوث ملک ریاض کی بیٹیوں کو لاہور پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے 24 گھنٹے بعد بھی گرفتار نہیں کیا ،انتظامیہ جان بوجھ کرضمانت کرانے کا موقع دے رہی ہے ، اور توقع ہے ہفتہ کے روز ملک ریاض کی دونوں بیٹیان عنبر اور پشیمنہ ملک ساتھی ملزمان کے ہمراہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کریں گی ، لاہور پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کی بیٹٰوں سمیت تینوں خواتین ملزمان سے تفتیش کیلئے بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ،پولیس چاہتی ہے کہ مقدمہ میں نامزد خواتین ضمانت کرالیں ،اس کے بعد ان کے بیانات لے کر رسمی کارروائی کردی جائے گی ،دوسری جانب ان کے مسلح محافظوں کی تلاش کیلئے بھی کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ،اس سے قبل ماڈؒ عظمیٰ خان کی درخواست پر لاہور پولیس نے بحریہ ٹاون کے مالک کی صاحبزادیوں اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا ،تھانہ ڈیفنس سی میں درج کی گئی ایف آئی آر نمبر443 میں ملک ریاض کی 2 صاحبزادیوں عنبر ملک ،پشمینہ ملک اور آمنہ عثمان ملک زوجہ عثمان ملک کو ملزمہ نامزد کیا گیا ہے ،جبکہ ان کے ساتھ آنے والے 15 مسلح افراد نامعلوم لکھے گئے ہیں ، ملزمان پر لوٹ مار،جان سے مارنے کی دھمکیوں اور تشدد کے الزامات لگائے گئے ہیں ،مدعی عظمیٰ خان نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ وہ چاند رات کو ڈی ایچ اے لاہور فیز سکس میں اپنے گھر پر موجود تھی اور چاند کا اعلان ہونے پر اعتکاف سے اٹھی تھی،اس کی بہن ہما بھی اس کے ہمراہ تھی کہ رات ساڑھے 10 بجے کے قریب ملک ریاض کی دونوں بیٹیاں اور آمنہ عثمان ملک 15 مسلح افراد کے ہمراہ دروازہ توڑ کر ان کے گھر داخل ہوئیں ، ہم دونوں بہنوں کے اوپر اسلحہ تان لیا گیا ،اور آمنہ ملک نے میری بہن ہما کو شیشے کے بوتل ماری ،جس سے وہ زخمی ہوگئی ،ملک ریاض کی دونوں بیٹیاں مجھ پر تشدد کرنے لگیں ،ہم دونوں بہنوں کے کپڑے پھاڑ دئیے اور اپنے مسلح محافظوں کو ہمیں چھونے کا حکم دینے لگیں ،جس پر کچھ مسلح گارڈز نے انہیں چھونا شروع کردیا، اس دوران یہ تینوں ملزمہ ہم دونوں بہنوں پر تشدد کرتی رہیں اور گالیاں دیتی رہیں ، ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ نے ایک گارڈ کو حکم دیا کہ وہ مجھے کمرے میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنائے ،ہم دونوں بہنیں اس دوران ان کی منتیں کرتی رہیں ، لیکن تینوں خواتین اور ان کے مسلح گارڈز ہمارے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے اور تجوریوں سے قیمتی سامان بھی نکال لیا ، تینوں عورتوں نے مجھ سے کہا کہ تم ملک عثمان سے دور رہو ،ہم ملک ریاض کی بیٹیاں ہیں ،تمھارا سارا خاندان ختم کردیں گی،اگر کسی کو بتایا تو تمھاری لاشیں بھی نہیں ملیں گی ،جاتے ہوئے ملک ریاض کی بیٹیاں اور ان کے ساتھی 50 لاکھ کیش،زیورات،قیمتی گھڑی ،اور دو آئی فون بھی اٹھا کر لے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.