غیرقانونی تارکین کو افریقہ لے جانے کیلئے پہلی پرواز تیار

0

لندن: برطانیہ میں غیر قانونی داخل ہونےوالے تارکین کو افریقہ منتقل کرنے کے لئے  پہلی پرواز تیار،برطانوی حکومت نے تاریخ دے دی،  افریقی ملک میں تارکین  کا خیال رکھنے کیلئے فنڈنگ  کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین کو افریقی ملک روانڈا منتقل کرنے کا قانون منظور کرایا تھا، اور اب اس قانون کے تحت پہلی پرواز تارکین کو لے کر روانڈا  ہونے والی ہے، اگرچہ تارکین کی افریقہ منتقلی کے عمل کو بہت سی تنظیموں نے قانونی طور پر چیلنج کر رکھا ہے، تاہم  وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ 14 جون کو پہلی  پرواز غیر قانونی تارکین کو لے کر روانڈا روانہ ہوگی، ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین کی روانڈا منتقلی کا عمل شروع ہونے سے ملک میں سیاسی پناہ کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسری طرف مختلف تنظیموں کی طرف سے تارکین کی منتقلی کے خلاف کم ازکم درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں، تاہم پریتی پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹے گی، انہوں نے کہا کہ روانڈا میں ان تارکین کا خیال رکھنے کے لئے120 ملیں پاؤنڈ کی امداد مختص کی گئی ہے، جس میں ان تارکین کی رہائش اور کھانے پینے کے ساتھ ان کی تربیت کا انتظام بھی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.