عالمی کنونشن میں پاکستان شامل، بیرون ملک کیلئے کاغذات کی تصدیق کا عمل آسان ہوگیا

0

اسلام آباد: اوورسیز اور ان پاکستانیوں کے لئے خوش خبری ہے، جنہیں کاروبار یا دیگر مصرف کے لئے کاغذات کی تصدیق کی ضرورت پڑتی ہے، پاکستان نے عالمی کنونشن میں شمولیت اختیار کرلی ہے، جس کے بعد تصدیق کا عمل آسان ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو فیملی بلوانے کے لئے ان کے کاغذات کی تصدیق وزارت خارجہ سے کرانی پڑتی ہے، اسی طرح کاروباری شخصیات کو بھی بعض دستاویزات بیرون ملک تسلیم کرانے کےلئے کاغذات کی تصدیق کیلئے وزارت خارجہ سے رجوع کرنا پڑتا ہے، وزارت خارجہ نے دستاویز کی تصدیق کے لئے اسلام آباد، کراچی  اور لاہور میں دفاتر و کیمپ آفس قائم کر رکھے ہیں، ان شہروں کے علاوہ پورے پاکستان کے لوگوں کو کاغذات کی تصدیق میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور انہیں ان شہروں میں جانا پڑتا ہے، یا پھر ایجنٹوں کو بھاری رقم دینی پڑتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی اس مشکل کو آسان کرنے کے لئے سابق پی ٹی آئی حکومت میں Apostille Convention میں شامل ہونے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی نے کاغذات کی مدت میں توسیع کردی

وزارت خارجہ گزشتہ کچھ عرصے سے اس پر کام کررہی تھی، اب یہ کام مکمل ہوگیا ہے، اور اب اس حوالے سے موجودہ حکومت کی بھجی گئی سمری صدر عارف علوی نے منظور کرلی ہے، اس کنونشن میں 122 ممالک شامل ہیں، اور وہ ایک دوسرے کے تصدیق کردہ کا غذات کو قبول کرتے ہیں، اسٹریٹجک ریفارم یونٹ کے وزیر سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ صدر کی منظوری کے بعد اب ہیگ میں اس کنونشن کے ہیڈکوارٹر میں منظوری کا مرحلہ شروع ہوگا، اور امید ہےکہ 6 ماہ میں پاکستان اس کا باقاعدہ حصہ بن جائے گا۔

نیا طریقہ نافذ ہونے کے بعد وزارت خارجہ ملک بھر سے نوٹری پبلک کو بیرون ملک پیش کی جانے والی دستاویز کی تصدیق کے اختیار تفویض کرے گی، اور ان کی لیگلائزیشن کنونشن کے رکن تمام ممالک میں قابل قبول ہوگی، اس طرح اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے آبائی علاقوں میں ہی کاغذات کی لیگلائزیشن کی سہولت حاصل ہوجائے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.