پولیس سے بچنے کیلئے تارکین کا ٹرک بھگانے کی کوشش، بڑا حادثہ پیش آیا

0

ایتھنز: یونان سے دوسرے یورپی ملکوں میں جانے کے خواہش مند غیرقانونی تارکین کو لے جانے والا ٹرک پولیس کی نظر میں آگیا، پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر ٹرک ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی، اور حادثہ کا شکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے یونان داخل ہونے والے غیرقانونی تارکین کا ایک گروہ اب وہاں سے آگے یورپ کے زیادہ خوش حال ممالک کی جانب ایک پک اپ ٹرک میں چھپ کر سفر کررہا تھا، یورپی خبر ایجنسی کےمطابق ٹرک میں 17 تارکین سوار تھے، جبکہ ٹرک چلانے والے ڈرائیور کا تعلق جارجیا سے تھا، مذکورہ ڈرائیور یونان کے شمال مشرقی علاقے Thrace میں گاڑی بھگا لے جارہا تھا کہ اس دوران یونانی پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ڈرائیور نے رکنے کے بجائے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی اس کے کنٹرول سے نکل گئی اور وہ پولیس چوکی سے ٹکراتی اور باڑ کو روندتی ہوئی الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ پہنچ کر پاکستانی تارکین کو حادثہ پیش آگیا

الٹتے ہوئے ٹرک نے بھی کئی قلابازیاں لگائیں ، جس کے نتیجے میں ٹرک میں چھپے ہوئے تارکین شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ایک کی تو موت واقع ہوگئی ہے، یونانی اہلکاروں نے زخمی تارکین کو اسپتال پہنچایا، جبکہ جارجین ڈرائیور نے وہاں سے فرار کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور خود بھی زخمی ہوا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے تارک وطن کی شناخت نہیں ہوسکی کہ اس کا تعلق کس ملک سے تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.