یورپی ملک نے 800 تارکین حراست میں لے لئے

0

برسلز: یورپی ملک نے 800 سے زائد تارکین کو حراست میں لے لیا ہے، انہیں لانے والے 14 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کرلئے گئے ہیں، اتنی بڑی تعداد میں تارکین کو حراست میں لینے کا اعلان وزارت داخلہ کی جانب سے کیا گیا ہے، یورپی ملک نے گزشتہ ماہ بارڈر پر سخت چیکنگ کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے رکن ملک سلواکیہ جس کی سرحدیں یورپی ممالک پولینڈ، ہنگری، آسٹریا، جمہوریہ چیک اور یوکرائن سے جڑی ہوئی ہیں، اس نے ستمبر کے آخر میں بارڈ ر پر سخت چیکنگ کا اعلان کیا تھا، جس کی وجہ جرمنی اور آسٹریا سمیت دوسرے ممالک کی جانب سے یہ شکایت بھی بنی تھی کہ سلواکیہ کے راستے غیرقانونی تارکین کی بڑی تعداد ان کے ملکوں میں پہنچ رہی ہے، جس کے بعد آسٹریا اور جمہوریہ چیک نے سلواکیہ کے ساتھ بارڈر پر چیکنگ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا، یاد رہے کہ شینگین زون میں یوں تو بارڈر چیکنگ فری ہوتے ہیں، لیکن غیرقانونی تارکین کی بڑھتی نقل وحرکت روکنے کیلئے سلواکیہ حکومت نے بھی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

اب تقریباً دو ہفتے گزرنے کے بعد اس چیکنگ کے نتائج سامنے آگئے ہیں، اور حکام کے مطابق انہوں نے اس دوران 800 غیرقانونی تارکین کو حراست میں لے لیا ہے، جو سلواکیہ میں داخل ہونے کے بعد آگے دوسرے ملکوں میں جانے کی کوشش کررہے تھے، اس کے علاوہ 14 مشتبہ انسانی اسمگلر بھی گرفتار کئے گئے ہیں، حکام کے مطابق ہنگری کے بارڈر پر اہلکاروں کا گشت بڑھانے کا مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے، سلواکیہ کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے تارکین وطن کے فنگر پرنٹ اور فوٹو لے کر ڈیٹا میں محفوظ کرلئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو غیرقانونی تارکین کا داخلہ روکنے کے لئے ترکیہ اور بلقان کے ممالک کے ساتھ بات کرنی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.