اسلام آباد میں یورپی خاتون سے گارڈ کی زیادتی، ملزم کی تلاش شروع

0

اسلام آباد: پاکستان میں اقوام متحدہ کے لئے کام کرنے والی یورپی خاتون کو ان کے پاکستانی سیکورٹی گارڈ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ کی حدود جی سکس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مقیم تھیں، مذکورہ خاتون اس سال جنوری سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے لئے کام کرنے آئی تھیں، انہوں نے گھر میں ایک پاکستانی سیکورٹی گارڈ بھی رکھا ہوا تھا، سویڈش خاتون کے مطابق یہ گارڈ مارچ سے ان کی رہائش گاہ پر تعینات تھا، تاہم گزشتہ روز یہ گارڈ رات کے وقت ان کے کمرے میں داخل ہوگیا، وہ اس وقت سوئی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی لڑکیوں سے زیادتی کرنے والا ایشیائی نژاد نوجوانوں کا گروہ پھنس گیا

خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے میرا سانس بند کرنے کی کوشش کی، جس سے میں بے ہوش ہو گئی اور پھر اس نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سیکورٹی گارڈ بعدازاں فرار ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، ا ور اس کے لئے جدید ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں، امید ہے کہ وہ جلد پکڑا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.