اٹلی سے اسلام آباد کیلئے پیر کو پرواز کا اعلان

0

روم ۔ پی آئی اے اٹلی سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے پیر کو میلان سے خصوصی پرواز چلارہی ہے ، پرواز میں کچھ نشستیں بھی دستیاب ہیں ،اٹلی ميں مقيم پاکستانی کميونٹی کی سہولت کے ليے حکومتی ہدایت پر پی آئی اے نے ميلان تا اسلام آباد خصوصی پرواز کا انتظام کيا ہے، روم میں پاکستانی سفارتخانے نے وطن واپسی کے خواہمشند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ کے حصول کیلئے پی آئی اے کے درجہ ذيل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ، 023-6631753
واضح رہے کہ حکومت مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلارہی ہے اور اب تک 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جاچکا ہے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.