ترکی سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین کو حادثہ پیش آگیا

0

ایتھنز: ترکی سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو سمندر میں حادثہ پیش آئے ہیں، جس سے جانی نقصان بھی ہوا ہے، مجموعی طور پر 164 سے زائد تارکین کشتیوں میں سوار تھے، تاہم یونانی کوسٹ گارڈ نے بیشتر کو بچالیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق موسم گرما شروع ہوتے ہی ایک بار پھر ترکی سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، اور اس دوران حادثات پیش آئے ہیں، ایک کشتی میں سوار ہوکر یونان جانے کی کوشش کرنے والے 108 تارکین اس وقت مشکل میں پھنس گئے، جب تیز ہوا کے باعث ان کی کشتی جھولنے لگی، اور اس میں پانی داخل ہونے لگا، قریب تھا  کہ کشتی ڈوب جاتی، اور اس میں سوار تارکین کی جانیں بھی چلی جاتیں، یونانی کوسٹ گارڈز نے بحیرہ ایجیئن میں اس کشتی کو دیکھ لیا، اور  اس میں موجود تارکین کو ریسکیو کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ آنے والے تارکین کو نئے سال کا پہلا بڑا حادثہ پیش آگیا

یونانی حکام کے مطابق بچائے گئے تارکین وطن میں 63 مرد، 24 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، بچ جانے والے تارکین نے بتایا ہے کہ ان کے 8 ساتھی مسافر لاپتہ ہیں، جو ممکنہ طور پر سمندر میں ڈوب گئے ہیں، اس دوران یونان کے جزیرہ رہوڈس میں بھی ایک کشتی آکر لگی ہے، جس میں 56 تارکین سوار تھے، حکام کے مطابق یہ تارکین کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، یونانی وزیر امیگریشن نوتس متراکس کا کہنا ہے کہ تارکین کو ترکی یونان کی طرف جانے کی ترغیب دے رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.