جھوٹا کون مودی یا ٹرمپ؟ نئی بحث چھڑ گئی

0

دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسروں کے تو چھوڑیں، امریکہ کے راز رکھنے میں بھی لاپروا کے طور پر جانے جاتے ہیں اور سخت سے سخت بات اور تبصرہ بڑی آسانی سے کرجاتے ہیں ، اب تازہ معاملہ بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ان کی ٹیلیفونک گفتگو کا سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مودی نے انہیں کال کی اور وہ چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعہ پر بہت پریشان ہیں۔

لگتا ہے مودی نے تو انہیں یارغار سمجھ کر دل کا حال سنانے کیلئے کال کی تھی، لیکن ٹرمپ نے مودی کے دل کا حال ساری دنیا کے سامنے رکھ دیا اور بتادیا کہ چین کی وجہ سے مودی کے دل کی دھڑکن آج کل کس قدر بے ترتیب چل رہی ہے ، تاہم اب بھارتی حکام سے تردید کرائی جارہی ہے کہ مودی کی ٹرمپ سے فون پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

بھارتی تردید کے بعد نئی بحث چھڑگئی ہے کہ دونوں لیڈروں میں جھوٹا کون ہے؟، بیشتر کا خیال ہے کہ مودی، کیوں کہ ٹرمپ کو جھوٹ بولنے کی ضرورت ہی نہیں تھی ،ان کے بارے میں عمومی خیال بھی یہ پایا جاتا ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.