ایمریٹس ائیر لائن کا عرب ممالک کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

0

دبئی:امارات ائیر لائن نے یکم جولائی سے 12 عرب ممالک کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آن لائن بکنگ لینا شروع کردی ہے۔

ایمریٹس کے اعلان کے مطابق جن ممالک کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سعودی عرب، مصر، سوڈان، کویت، آومان، بحرین، عراق، تیونس، مراکش، الجزائر، لبنان اور اردن شامل ہیں۔

ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ یکم جولائی کے بعد ان ممالک کا سفر کرنے کے خواہشمند افراد اپنا ای ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر بک کراسکتے ہیں۔

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ان پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے، پروازیں آپریٹ کرنے کا حتمی انحصار متعلقہ ممالک کی طرف سے کورونا پابندیوں کے خاتمے پر ہوگا۔

کسی تبدیلی کی صورت میں بکنگ کروانے والے صارفین کو بروقت آگاہ رکھنے کی مکمل کوشش کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.