پوپ فرانسس نے تارکین کے حق میں بڑا بیان دے دیا

0

ویٹی کن: پوپ فرانسس نے تارکین وطن کے حق میں بڑا بیان دے دیا ہے، جس میں انہوں نے یورپی ممالک پر بھی سخت تنقید کی ہے، یہ پوپ کی جانب سے تارکین وطن کے حق میں اب تک کا سب سے بڑا بیان قرار دیا جارہا ہے، انہوں نے یہ بیان ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

تفصیلات کےمطابق پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سینٹ پیٹر اسکوائر پر 50 ہزار سے زائد افراد کے اجتماع سے خطاب کیا، عموماً پوپ پہلے سے لکھی ہوئی تقریر پڑھتے ہیں، لیکن اس موقع پر پوپ نے اپنے مسودے سے ہٹ کر تارکین کے حق میں خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ یورپ آنے کے لئے بحیرہ روم میں اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے تارکین وطن کے ساتھ یورپ کا رویہ غیرمنصفانہ ہے، جبکہ انہیں بے دخل کرنا گناہ اور ناپسندیدہ عمل ہے، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے ساتھ یورپ کا رویہ مجرموں جیسا ہے، تارکین کو آنکھوں کے سامنے سمندر میں مرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں بحیرہ روم دنیا کی سب سے بڑی قبر بنتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس کی وجہ سے تارکین کے لئے راستے کھل گئے

انفو مائیگرینٹ کی رپورٹ کے مطابق پوپ کا کہنا تھا ضرورت مندوں کے لئے اپنے دروازے نہ کھولنا انسانی اصولوں کے منافی ہے، پوپ فرانسس نے سوال کیا کہ کیا ہم تارکین کا بھائیوں کی طرح استقبال کرتے ہیں، یا ان کا استحصال کرتے ہیں؟۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یوکرائن سے آنے والے مہاجرین کا بھی حوالہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.