برطانیہ میں آج سے کیا کھل گیا، اور کیا بند رہے گا؟

0

لندن: برطانیہ میں کئی ماہ بعد آج پیر سے زندگی بحال ہونے کی طرف گامزن ہوجائے گی، حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا  فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بہت سے شعبے کھل گئے ہیں، کون کون  سے شعبے کھل گئے اور کیا پابندیاں اب بھی جاری رہیں گی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ اپنی عوام کو ویکسین لگانے کے سلسلہ میں دنیا میں سب سے آگے ہے، اور وہاں کرونا کی صورتحال بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتی جارہی ہے، ایسے میں حکومت مرحلہ وار پابندیاں نرم کررہی ہے، اس سلسلے میں حکومت نے پیر سے کئی ماہ بعد باربر شاپس کھل گئی ہیں، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اپنے بال  کٹوانے وہاں جاتی نظر آئی ہے، اسی طرح ریستورانز اور عام دکانیں بھی کھل  گئی ہیں، جنوری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی عوام کے لئے یہ چیزیں کھلی ہیں، تاہم ریستورانز میں انڈور کھانے پینے پر پابندی بدستور موجود رہے گی، ریستوران اور ہوٹل صرف کھلی جگہ پر صارفین کو سروس دے سکیں گے، اسی طرح تھیٹر، سینما اور انڈور سروس کی دیگر چیزیں بھی  بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین لگانے والوں کیلئے برطانیہ، جرمنی میں کیا کھلنے جارہا ہے؟

واضح رہے کہ برطانیہ کرونا سے یورپ کا سب سے زیادہ متاثر ہ ملک ہے، جہاں ایک لاکھ 27 ہزار افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.