فرانس میں نئی پابندیاں، کیا کیا بند ہوجائے گا؟

0

پیرس: فرانس کی لاک ڈاؤن سے بچنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، کرونا کی تیسری لہر میں برطانوی وائرس سے پریشان فرانس کی حکومت نے بالاخر ملک میں ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، فرانسیسی صدر نے کہا کہ صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمینول میکروں نے بدھ کو قوم سے خطاب میں نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لئے اب یہ اقدام اٹھانا ناگزیر ہوگیا تھا، انہوں نے کہا کہ برطانوی وائرس نے بالخصوص فرانس میں زیادہ پھیلاؤ دکھایا ہے، ہم اب ایک نئی صورتحال کاسامنا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہفتہ کے دن سے پورے ملک میں رات کا کرفیو لگادیا جائےگا، جو شام 7 بجے شروع ہوگا، خوراک کے علاوہ تمام غیرضروری دکانیں بند کردی جائیں گی، ان میں کیفے، بارز اور ریستورانز شامل ہیں، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گھروں میں رہ کر کام کرنے کا کہا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی اور جرمنی نے یورپی شہریوں کیلئے بھی سختی اور شرائط  رکھ دیں

اسکول بند

فرانسیسی صدر نے تین ہفتوں کے لئے تمام اسکول بھی بند کرنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ اسکول کھلے رکھنا ہم سب کی خواہش  ہے، لیکن اب صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.