اٹلی اور جرمنی نے یورپی شہریوں کیلئے بھی سختی اور شرائط  رکھ دیں

0

روم: اٹلی اور جرمنی نے کرونا کی صورتحال کے باعث یورپی شہریوں کے لئے بھی نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں ملکوں نے ایسٹر کے موقع پر یہ اقدام اٹھایا ہے، تاکہ وبا کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچایا جاسکے، اٹلی میں یہ فیصلہ سیاحتی کمپنیوں اور ہوٹل مالکان کے شدید احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی نے ملک میں آنے والے تمام یورپی شہریوں بشمول یورپی ممالک سے آنے والی اطالوی باشندوں کے لئے پیشگی ٹیسٹ کراکے آنے کی شرط رکھ دی ہے، اس کے ساتھ ہی اٹلی آنے والے تمام مسافروں کو 5 روز کے لئے لازمی قرنطینہ کیا جائے گا، اور 5 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا، جو کلئیر آنے پر ہی انہیں اٹلی میں چھوڑا جائے گا، وزیرصحت رابرٹ سپرانزا اس حوالے سے سمری پر دستخط  کرنے جارہے ہیں، ایسٹر کے حوالے سے یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے، جب اٹلی میں سیاحتی کمپنیوں اور ہوٹل مالکان نے اس بات پر شدید احتجاج کیا تھا کہ ملک کے اندر تو   ایک ریجن سے دوسرے ریجن میں جانے پر پابندی ہے، لیکن اطالوی شہری ایسٹر پر بعض دوسرے یورپی ممالک گھومنے جاسکتے ہیں، اس اعتراض کے سامنے آنے کے بعد ہی حکومت نے نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اب اگر کوئی اطالوی شہری بھی کسی دوسرے یورپی ملک جاتا ہے، تو اسے واپسی پر پیشگی ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط پوری کرنی ہوگی۔

ادھر جرمنی نے بھی سرحدوں پر کنٹرول سخت کردیا ہے، بالخصوص فرانس، ڈنمارک اور پولینڈ کے ساتھ سرحد پر سختی کردی  گئی ہے، یہ اقدام دو ہفتوں کے لئے کیا گیا ہے، جرمن وزیرداخلہ ہرسٹ شیفر کا کہنا ہے کہ ملکی حدود میں داخل ہونے کے بعد بھی لوگوں کو وبا کے حوالے سے چیک کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.