ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ، نئے قرضوں سے نجات کی راہ ہموار ہونے لگی

0

اسلام آباد: حکومت کو اقتصادی محاذ پر ایک اور کامیابی ہوئی ہے، اور ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس جمع کرلئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے محصولات وصولی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ایف بی آر نے رواں مالی کے پہلے نو ماہ کیلئے مقررہ ہدف سے زائد کی وصولیاں کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکس وصولی میں کمی پاکستانی معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اور ٹیکس کم وصول ہونے کی وجہ سے حکومت کو قرضے لے کر اخراجات کرنے پڑتے ہیں، جس کے نتیجے میں ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے، تاہم اب اس شعبے میں بھی ایک اچھی خبر آئی ہے، ایف بی آر نے مارچ کی ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے اسی مہینہ کے مقابلے میں 41 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا ہے، اور 460 ارب کے ٹیکس ایک ماہ میں جمع کرلئے ہیں، جس کے بعد رواں مالی سال میں ٹیکس کی مجموعی وصولی 3380 ارب تک پہنچ گئی ہے۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ جولائی تا مارچ کی وصولیاں گزشتہ برس کے اس عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اس پر ایف بی آر کو شاباش دی ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اعداد وشمار شئیر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کےنتیجےمیں ملنےوالی وسیع البنیاد معاشی بحالی کےیہ واضح آثارہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.