پیرس میں تارکین نے ایسا کیا کیا کہ حکومت فوری مطالبہ مان گئی؟

0

پیرس: فرانس کے درالحکومت پیرس میں بے گھر تارکین وطن نے انوکھا احتجاج کیا ہے، جس کے آگے فرانسیسی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، اور چند گھنٹے کے احتجاج کے بعد ہی فرانسیسی حکومت ان کا مطالبہ فوری طور پر ماننے پر مجبور ہوگئی، اور ان تارکین کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 500 سے زائد بے گھر تارکین وطن نے مہاجرین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی او کی مدد سے اچانک احتجاج کیا اور پیرس کے مرکزی علاقے Place de la Republique میں خیمے لگا کر بیٹھ گئے، ان میں خواتین و بچے بھی شامل تھے، جبکہ تارکین کے لئے کام کرنے والی فرانسیسی تنظیموں کے ارکان بھی ان کے ساتھ تھے، تارکین وطن کے احتجاج کا مقصد حکومت کی توجہ انہیں درپیش مسائل کی طرف مبذول کرانی تھی، تارکین وطن کا کہنا تھا کہ وہ کھلے آسمان تلے یا پھر خراب رہائش گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں، فرانسیسی حکومت انہیں فوری طور پر باعزت اور مناسب رہائش فراہم کرے، پیرس کے مرکزی حصے میں خیمے لگنے کے بعد فرانسیسی حکام فوری حرکت میں آئے، اور انہوں نے تارکین اور ان کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

جس کے بعد فوری طور پر تارکین کا مطالبہ تسلیم کرلیا گیا، اور انہیں ہوٹلوں اور جمنازیم  میں رہائش فراہم کرنے کی منظوری دی گئی، تارکین  کو احتجاج والے مقام سے ہی ان مقامات پر رہائش کے لئے روانہ کردیا گیا، تارکین کے لئے کام کرنے والی تنظیم Utopia 56 کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ احتجاج تارکین کو مناسب اور باعزت رہائش فراہم کرانے کے لئے کیا، تنظیم کے بانی Yann Manzi کا کہنا تھا کہ ہمارے پرامن احتجاج کی کامیابی  ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.