برطانیہ میں متنازع قانون کے خلاف مظاہرے، وزیرداخلہ نے ٹھگ کسے کہہ دیا؟

0

لندن: برطانوی حکومت کی جانب سے پولیس اختیارات بڑھانے کے بل کیخلاف احتجاج جاری ہے، پولیس انتباہ اور کرونا پابندیوں کے باوجود ویک اینڈ پر مختلف شہروں میں لوگوں نے مظاہرے کئے ہیں، مظاہرین نے وزیرداخلہ پریتی پٹیل کیخلاف نعرے لگائے، جبکہ ایسٹر پر بھی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے بھی مظاہروں میں ملوث افراد کو ٹھگ قرار دے دیا ہے، تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے مظاہرین کیخلاف پولیس اختیارات بڑھانے کے بل کیخلاف احتجاج جاری ہے، اور Kill the Bill مظاہرین تمام پابندیاں توڑتے ہوئے ایک بار پھر مختلف شہروں میں نکلے ہیں، مانچسٹر میں مظاہرے کے دوران پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں، پولیس نے 18 مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین پرامن انداز میں احتجاج ریکارڈ کرارہے تھے، لیکن پھر ان میں سے کچھ نے شہر کے مرکز میں ٹرام کی لائنوں پر گڑ بڑ کرنے کی کوشش کی، جس پر ایکشن لیا گیا ہے، سینٹ پیٹر اسکوائر، نوٹنگھم ، لندن اورفال ماوتھ میں بھی پولیس اختیارات بڑھانے کے بل کیخلا ف مظاہرے ہوئے ہیں، تاہم یہ پرامن رہے۔

دوسری طرف بریڈ فورڈ اور ویسٹ یارک شائر میں لاک ڈاؤن کیخلاف بھی مظاہرے ہوئے ہیں، جن کے دوران ہنگامہ آرائی دیکھنے کی ملی، مظاہرین کا پولیس سے تصادم ہوا ہے، تاہم اس دوران گرفتاریوں کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے مظاہرین کے رویے کی مذمت کی ہے، پریتی پٹیل نے کہا کہ یہ مظاہرین نہیں ٹھگ ہیں، جن کا مقصد صرف مشکلات پیدا کرنا ہے، پولیس پر حملے کرنے والے مظاہرین کی مذمت کرتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.