حفیظ شیخ عہدے سے برطرف، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے

0

اسلام آباد: وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، اور ان کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائے گا، وزیراعظم نے وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ وزیرخزانہ نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نئی ٹیم لانےکا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی حماد اظہر کریں گے، عبدالحفیظ شیخ کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جاتے ہیں، حماد اظہر کے آنے کے بعد غریبوں کو ریلیف ملےگا، غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے، جب کوئی نیاب ندا آتا ہے، نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ کے مستقبل کے بارے میں علم نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں مزید تبدیلوں کا بھی امکان ہے، کچھ وزراء سے وزارتیں واپس لی جاسکتی ہیں جبکہ کچھ نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیے جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.