اٹلی سے فرانس جانا اب ہوجائے گا مشکل

0

روم: غیر قانونی تارکین وطن کے لئے اٹلی سے فرانس جانا اب ہوجائے گا مشکل ، پہلے با آسانی  ٹرین یا سڑک کے ذریعہ دونوں ملکوں میں آجا سکتے تھے لیکن اب دنوں ملکوں کے حکام نے انسانی اسمگلروں  کے باعث سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

جی ہاں اٹلی اور فرانس کی حکومت نے مشترکہ سرحد پر انسانی اسمگلروں کی کارروائیوں پر قابو پانے کے لئے مشترکہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، اٹلی پہنچے والے تارکین وطن کی بڑی تعداد یہاں سے فرانس کا رخ کرتی ہے، جن میں اکثریت افریقی تارکین وطن کی ہوتی ہے، ہم وطنوں کی بڑی تعداد فرانس میں رہائش پذیر ہے۔

اٹلی میں روزگار کے کم مواقع بھی تارکین وطن کو فرانس اور پھر آگے جرمنی سمیت دوسرے امیر یورپی ممالک کا رخ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، اس لئے دونوں ملکوں کی سرحد تارکین وطن کی اہم گزرگاہ سمجھی جاتی ہے، تاہم اب دونوں ملکوں نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ بارڈر کو ریگولیٹ کیا جائے گا، تاکہ انسانی اسمگلروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔

اس حوالے سے فرانس اور اٹلی کے حکام مشترکہ کمانڈ سینٹر قائم کریں گے ، اور اس سینٹر کی کمانڈ میں دونوں ملکوں کے سرحدی محافظ کام کریں گے ، تاہم کمانڈ سینٹر بنانے کے لئے جگہ کا فوری طور پر تعین نہیں کیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.