پاکستان سے بھارت جاکر کوئی محفوظ نہیں، ہندو خاندان کے 11 افراد کی پراسرار موت

0

جودھ پور: گاندھی کا سیکولر بھارت آخری سانسیں لینے لگا،کیا بھارت صرف ان ہندوؤں کا ہے، جو وہاں پیدا ہوئے؟ ،پاکستان سے کبوتر ہو یا غبارہ، یا ہو ہندو برادری کا کوئی فرد بھارت جاکر کوئی محفوظ نہیں،پاکستان سے بھارت جاکر بسنے والے ہندو خاندان کو انجام تک پہنچادیا گیا۔

ایک طرف قائد کا پاکستان، جہاں قدرتی آفت میں بلاتفریق ہندو برادری کے لوگوں کو سکیورٹی فورسز نے ریسکیو کیا،تو دوسری جانب بی جے پی کے ہندوستان میں پاکستان سے بھارت ہجرت کرکے آباد ہونے والے ہندو خاندان بھی محفوظ نہیں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی پراسرار موت ،پولیس حکام نے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھرپارکر کے بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والا ہندو خاندان کچھ عرصہ قبل راجھستان میں آباد ہوگیا تھا، ہندو خاندان نے جودھ پور کے علاقے ڈیچو کے لوڈتہ گائوں میں سکونت اختیار کرلی تھی۔

مقامی افراد کے مطابق خاندان کے افراد پراسرار طور پر صبح مردہ پائے گئے،پولیس حکام کے مطابق پورے خاندان میں سے صرف ایک فرد محفوظ رہا۔

بھیل برادری کے یہ لوگ فاشسٹ مودی حکومت کے ان وعدوں کی راہ دیکھ رہے تھے جو ان کو بھارت بلانے کے سبز باغ دکھلائے گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.