مشرق وسطیٰ و یورپ میں عید الضحیٰ کب ہوگی، اعلان ہوگیا

0

ریاض: سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا یکم ذی الحجہ 22 جولائی کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔ اس طرح سعودی عرب کے ساتھ عید کرنے والے یورپی مسلمان بھی عیدالاضحیٰ جمعہ 31 جولائی کا منائیں گے۔

سعودی عرب کی حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیےعیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، نجی شعبے کے ملازمین عید پر29 جولائی سے دو اگست تک چار روز چھٹی کریں گے اور تین اگست کو کام پر واپس آئیں گے۔

سرکاری ملازمین عید قربان کے موقع پر دو ہفتے تک چھٹیاں کریں گے،وہ 23 جولائی سے 8 اگست تک چھٹی پر ہوں گے اور 9 اگست کو دفاتردوبارہ کھلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.