اٹلی اور ہالینڈ کا مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا عندیہ

0

روم: اٹلی کے لازیو ریجن میں کرونا کے نئے کیس سامنے آنے کے بعد حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو روم سمیت ریجن کے کچھ علاقوں میں مقامی لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے، دوسری طرف ہالینڈ اور ہانگ کانگ میں بھی کیس بڑھنے پر حکام نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت روم سمیت اٹلی کے لازیو ریجن میں دو روز قبل 17 نئے کرونا کیس سامنے آئے تھے، جن میں سے 10 وہ غیرملکی شہری ہیں، جو حال ہی میں اٹلی واپس لوٹے ہیں، نئے کیس سامنے آنے کے بعد حکام نے ریجن کے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر مزید کیس سامنے آئے تو مقامی طور پر لاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

ہالینڈ

ادھر ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم میں حکام نے کئی شاہراہیں اور علاقے سیل کردئیے ہیں، تاکہ وہاں لوگوں کا رش جمع نہ ہو، ان میں جسم فروشی کے حوالے سے مشہور ضلع بھی شامل ہے، کرونا پابندیوں کے دوران ڈچ حکام نے جسم فروشی پر بھی پابندی لگارکھی تھی اور یہ ضلع بند تھا ،تاہم یکم جولائی سے اسے کھول دیا گیا تھا ، تاہم گزشتہ روز اس علاقے میں رش کو دیکھتے ہوئے حکام نے سڑکیں بند کردیں ، اور بورڈ لگادئیے جس میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس طرف نہ جائیں۔

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ نے بھی وبا پر قابو کے لئے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اور تمام عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی سختی سےنافذ کی جارہی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی اکثریت کو بھی ایک بار پھر گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہانگ کانگ کی رہنما کیری لیم کا کہنا ہے کہ کرونا کے لحاظ سے صورتحال اچھی نہیں ہے ، اور آنے والے دنوں میں معاملات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے ،

بھارت میں بھی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، اور اتوار کو 39 ہزار کے قریب نئے کرونا کیس سامنے آئے ہیں ،جس کے بعد متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ایک روز میں 543 اموات بھی ہوئی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.