لیبیا سے اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن میں بڑا اضافہ، حکام پریشان

0

روم: لیبیا سے کشتیوں کے ذریعہ اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، گزشتہ ہفتے 618 تارکین وطن اٹلی کے بحیرہ روم پر واقع جزیرہ لمپاڈسیا پہنچی، جن میں اکثریت بنگلہ دیشی شہریوں کی ہے، ان میں سے کچھ براہ راست اپنی کشتیوں کے ذریعہ وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ 2 کشتیوں کو اطالوی جہازوں سے سمندر میں ڈوبنے سے بچایا ہے ۔

اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ہفے 618 میں  سے 255 تارکین اپنی چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ لمپاڈیسا پہنچے ہیں، جبکہ باقی 363 تارکین کو این جی اوز کے جہازوں نے سمندر میں بچا کر وہاں پہنچایا ہے، ان میں سے 268 ایک بوٹ جبکہ 95 دوسری بوٹ میں تھے، ان تارکین وطن کے لمپاڈسیا پہنچنے کے باعث جزیرہ پر رش بڑھ گیا ہے، جسے کرونا کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک بڑی کشتی میں سوار 268 افراد جزیرہ کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جہاں اطالوی کوسٹ گارڈ نے انہیں ریسیکیو کیا، ان تارکین کی اکثریت بنگلہ دیشیوں کی ہے۔

اسی طرح 10 جولائی کی صبح لیبیا سے آنے والی ایک اور بوٹ بھی اطالوی اہلکاروں نے لمپاڈسیا کے قریب بچائی ہے ، جن میں 95 تارکین وطن سوار تھے اور ان کی اکثریت بھی بنگلہ دیشیوں کی ہے ۔

اس دوران تارکین وطن کیلئے کام کرنے والی این جی او ’’الارم فون‘‘ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ مالٹا کے قریب ایک خستہ حال کشتی میں 25 کے قریب تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں ، تنظیم کے مطابق مالٹا کے حکام نے انہیں بچانے کیلئے مداخلت سے انکار کردیا ہے، ’’الارم فون ‘‘ نے فوری ریسکیو کی اپیل کی ہے۔.

Leave A Reply

Your email address will not be published.