سعودی عرب میں مساجد کھولنے کیلئے سخت شرائط نافذ

0

ریاض: سعودی عرب میں مسجد نبوی اور مکہ شہر کی مساجد کے علاوہ باقی تمام مساجد میں باجماعت نماز کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اس کیلئے سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔

سعودی حکومت نے عارضی اقدام کے طور پر مساجد سے قرآن پاک کے نسخے اور دیگر دینی کتب اٹھا لی گئی ہیں۔

حکومتی شرائط کے تحت مساجد اذان سے صرف 15 منٹ پہلے کھولی جاسکیں گی اور جماعت کے 10 منٹ کے بعد مساجد بند کرنی ہوں گی۔

اذان اور جماعت کے درمیان 10 منٹ سے زائد کا وقفہ نہیں ہوگا۔

نماز جمعہ کیلئے مساجد 20 منٹ قبل کھولی جاسکیں گی، نمازیوں اور صفوں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا اور ہر دو صفوں کے درمیان ایک صف خالی رکھنی ہوگی۔

وضو گھر سے کرکے آنا ہوگا، جبکہ مساجد میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کرنے کی بھی سخت ممانعت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.