سیاسی پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں کا اٹلی میں دھرنا

0

روم: اٹلی میں سیاسی پناہ کے خواہش مند تارکین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے کیمپوں میں بھی جگہ کم پڑگئی ہے، اس دوران سیاسی پناہ کے خواہش مندوں کی طرف سے اٹلی کے ایک شہر میں دھرنا جاری ہے، جن کی مدد کیلئے اطالوی مقامی تنظیمیں بھی متحرک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شمال مغربی ریجن پیومونتے کے علاقے Asti میں پاکستانیوں کے ایک گروپ نے ایک ماہ سے دھرنا دیا ہوا ہے، اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں مہاجر کا درجہ دیا جائے، تارکین وطن کی خبریں دینے والی ویب سائٹ انفو مائیگرینٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کا یہ گروپ اس اطالوی علاقے کے پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے بیٹھا ہوا ہے، اور یہ بستر بھی ساتھ لائے ہیں، اور ایک ماہ سے یہیں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے، اس گروپ میں 30 کے قریب پاکستانی نوجوان شامل ہیں، ان پاکستانیوں کی مدد کے لئے اب مقامی اطالوی تنظیمیں بھی متحرک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک سے 11 رکنی پاکستانی گروہ گرفتار، یورو کے ڈھیر برآمد

کیتھولک فلاحی تنظیم Caritas کے رضاکار ان پاکستانی نوجوانوں کو کھانا اور کافی و چائے فراہم کررہے ہیں، اس کے علاوہ ان کے نہانے اور لباس و جوتوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ایک اور تنظیم کے رہنما La Miccia کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کو دستاویز دینی چاہیں، کیوں کہ اس کے بغیر یہ صحت سمیت کوئی سہولت حاصل نہیں کرسکتے، انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا  کہ وہ ان پاکستانیوں کے مسائل کا نوٹس لے، اور ان کا مسئلہ حل کرے۔

ان کا کہنا تھا یہ پاکستانی بلقان روٹ سے آئے ہیں، اور انہیں بار بار مقامی تارکین کے کیمپ  میں قبول کرنے سے انکار کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان میں سے کچھ  پاکستانی تارکین پارکوں میں قیام پر مجبور تھے، دوسری طرف مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان کے کیمپ میں بڑی تعداد میں تارکین آنے کی وجہ سے گنجائش پہلے ہی ختم ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کتنے پاکستانیوں نے گزشتہ برس یورپی شینگین ویزے کیلئے اپلائی کیا؟، رپورٹ آگئی

پولیس کمشنر Sebastiano Salvo کا کہنا تھا ہمارے پاس 850 تارکین پہلے سے کیمپ میں  موجود ہیں، جون سے ستمبر کے دوران تارکین وطن کو رہائش دی گئی ہے، تاہم پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کرنے والے ان میں شامل نہیں تھے، ہم پہلے   آنے والوں کو جگہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں سے امیگریشن آفس بات کررہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.