یورپی ملک سے 11 رکنی پاکستانی گروہ گرفتار، یورو کے ڈھیر برآمد

0

پیرس: برے کام کا برا انجام، یورپی ملک کی پولیس نے جعلی دستاویزات بنانے اور منی لانڈرنگ میں ملوث 11 رکنی پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی عمریں 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ یورو سے زائد کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی پولیس نے دارلحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے سے گیارہ پاکستانیوں کو تارکین وطن کی مدد اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 287 افراد کی جعلی دستاویزات سمیت دیگر ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے، جو جعلی کمپنیاں اور جعلی بینک اکاؤنٹ کھولنے کیلئے استعمال کی گئی، جبکہ ملزمان سے ایک لاکھ 34 ہزار یورو کیش بھی برآمد ہوا ہے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق ان افراد کے خلاف تفتیش کا آغاز 2020 میں ہوا تھا اور ایک سال سے زائد عرصے کی تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں نے فرانس میں کام کے لیے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی نہ صرف مدد کی بلکہ دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تین برس میں 41 ملین یورو کی منی لانڈرنگ کی۔

ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ان پر جعلی دستاویزات بنانے، جعلی دستاویزات پر جعلی کمپنیاں بنانے، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور بینک فراڈ جیسے الزامات عائد کیے گئے ہپں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان افراد نے جعلی دستاویزات کے ذریعے جعلی کمپنیوں کے نام پر 180 بینک اکاؤنٹ بھی کھول رکھے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.