’’قیامت‘‘ کی گھڑی قریب آگئی، سائنسدانوں کی وارننگ

0

لندن: ’’قیامت ‘‘ کی گھڑی قریب آگئی ہے، سائنسدانوں نے وارننگ دے دی، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ’’قیامت ‘‘دنیا کے دروازے پر پہنچ چکی ہے، سائنسدانوں کی یہ وارننگ ایسے موقع پر سامنے آئی ہے، جب ایٹمی حملوں کی باتیں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ’’قیامت‘‘ کی گھڑی سائنسدانوں نے 1947 میں نصب کی تھی، قیامت تو اللہ تعالی کے حکم سے آنی ہے، تاہم سائنسدانوں نے اپنے طور پر گھڑی میں ’’قیامت‘‘ کا اندازے سے وقت بھی مقرر کردیا ہے، جنوری میں اس گھڑی کو آگے بڑھا کر ’’قیامت‘‘ کے وقت سے صرف 100 سیکنڈ دوری پر کردیا گیا تھا، حالاں کہ جنوری میں روس کی جانب سے یوکرائن پر حملہ بھی نہیں ہوا تھا، تاہم روس کے یوکرائن پر حملے، تائیوان کے معاملے پر بڑھتی ہوئی چین امریکہ کشیدگی ، اور شمالی کوریا کی جانب سے جاپان اور جنوبی کوریا کو دھمکانے کے لئے ایٹمی ہتھیاروں والے میزائلوں کے تجربات نے صورت حال دنیا کے لئے سنگین بنادی ہے، جن میں سے ایک میزائل جاپانی حدود سے بھی گزارا گیا ہے، روسی حکام بار بار ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی کھلی اور چھپی دھمکیاں دے رہے ہیں، اور یوکرائن کے صدر زیلنسکی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن ایٹمی حملے کے لئے اپنے عوام کو ذہنی طور پر تیار کررہے ہیں، واضح رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار روس کے پاس ہیں۔

یاہو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ’’قیامت ‘‘ کی گھڑی چلانے والے سائنسدانوں کے چیئرمین Sharon Squassoni کا کہنا تھا گزشتہ ایک سال میں دنیا میں تشویش والے معاملات میں اضافہ ہوا ہے، بالخصوص روس کے یوکرائن پر حملے نے صورت حال بدل دی ہے، اور ایٹمی حملے کے حوالے سے خطرات میں اضافہ کیا ہے، اسی طرح شمالی کوریا کی بھی امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، ان حالات میں ’’قیامت‘‘ کی گھڑی کا انتظام چلانے والے سائنسدانوں کی اجلاس نومبر میں ہورہا ہے، جس میں اس گھڑی کو ’’قیامت ‘‘ کے مزید قریب کرنے پر غور کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.