پیپر دو، کام لو، یورپی ملک میں غیر ملکی ورکرز نے ہڑتال کردی 

0

پیرس: یورپی ملک میں ہزاروں غیر ملکی ورکرز نے ورک پرمٹ نہ دینے پر ہڑتال کردی ہے، جس پر یونین بھی ان کے حق میں آگئی ہے، اور اس نے  برسوں سے قانونی دستاویزات کے بغیر کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کو ورک پرمٹ دلانے کیلئے مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں ہزاروں غیر ملکی ورکرز قانونی دستاویزات کے بغیر مختلف چھوٹی ملازمتیں کررہے ہیں، جن میں بالخصوص صفائی کے کام، کیٹرنگ، ڈلیوری اور ہوٹل کی صنعت سے وابستہ ورکرز شامل ہیں، ان میں غیرملکی ورکرز کی بڑی تعداد ایسی ہے، جو برسوں سے فرانس میں ان شعبوں میں کام کررہی ہے، لیکن ان کے پاس ورک پرمٹ سمیت کسی قسم کی کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں، اب پیرس ریجن میں کام کرنے والے ان غیر ملکی ورکرز نے پیر سے ہڑتال کردی ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ فرانس کی حکومت انہیں قانونی دستاویزات جاری کرے، ورنہ ہم کام نہیں کریں گے، ہڑتال کرنے والے غیر ملکی ورکرز کو فرانس کی یونین ’’سی جی ٹی‘‘ کی حمایت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سخت امیگریشن پالیسی گلے پڑگئی، یورپی ملک میں ورکرز کی قلت  

یونین ان ورکرز کو قانونی حیثیت دلانے اور ورک پرمٹ کے اجرا کیلئے متعلقہ اداروں اور حکومت سے بات چیت بھی کررہی ہے، اور کئی کمپنیوں نے  اپنے غیر ملکی ورکرز کو  ورک پرمٹ دلانے کے لئے کام کی دستاویزات جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ہے، جن کے ذریعہ حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ ان کے ورکرز کو پرمٹ جاری کرے۔

یونین کے رہنما Marilyne Poulain نے فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ کچھ کمپنیاں اپنے ملازم غیر ملکی ورکرز کو پرمٹ دلانے کیلئے حکومت سے درخواست کرنے پر تیار ہیں، تاہم ڈلیوری فرم Monoprix اور کچرا جمع کرنے والی کمپنی Sépur میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اگر چہ کچرا جمع کرنے والی کمپنی غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو ملازمتیں دینے کی تردید کرتی ہے، تاہم انفو مائیگرینٹ کے مطابق کمپنی کیخلاف پہلے ہی اس حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ملک کا صدر بھی انسانی اسمگلر قرار، پریشان یورپی رہنماؤں کا پابندیوں کا انتباہ

کرونا بحران کے دوران بھی کمپنی میں فرنٹ لائن ورکرز کی حیثیت سے یہ غیر ملکی ورکرز کام کرتے رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کے پاس ورک پرمٹ نہیں ہیں، جس سے وہ تمام قانونی فوائد سے محروم رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.