دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون کمپنی نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں صنعتوں کو فروغ دینے کی حکومتی پالیسی کو ایک اور کامیابی ملی ہے، اور دنیا میں موبائل فون بنانے والی دوسری بڑی کمپنی نے بھی  پاکستان میں موبائل فون تیار کرنے کا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا ہے، پلانٹ لاہور میں لگایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں موبائل فون تیار کرنے والے کارخانے لگانے کے لئے دی گئی مراعات کے فوائد تیزی سے سامنے آرہے ہیں، اور دو درجن سے زائد غیرملکی اور ملکی کمپنیاں اس وقت موبائل فون بنانے کے پلانٹ لگا رہی ہیں، جن میں سام سنگ جیسی دنیا کی بڑی موبائل فون کمپنی بھی شامل ہے، اب اس میدان میں حکومت کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، اور دنیا میں موبائل فون بنانے والی دوسری سب سے بڑی کمپنی Xiaomi نے بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ پلانٹ لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں لگایا جائے گا، جس کے لئے ایک پاکستانی کمپنی ائر لنک کمیونیکیشن سے اشتراک کیا گیا ہے، یہ پلانٹ دو ماہ میں تیار ہوجائے گا، اور جنوری 2022 سے یہاں موبائل فون بننے شروع ہوجائیں گے، ابتدائی طور پر سالانہ 25 سے 30 لاکھ فون تیار کئے جائیں گے، جبکہ پلانٹ سے 3 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.