جرمنی: ڈریسڈن کے تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

0

ڈریسڈن: (رپورٹ مطیع اللہ) جرمنی کے صوبے زاگسن کے صنعتی شہر ڈریسڈن کے تاریخ میں پہلی مرتبہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاپاکستان مسلم لیگ ن جرمنی کے جنرل سیکرٹری ندیم مغل کیجانب سے منعقدہ  تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں تمام مسالک کے لوگوں کی بلاتفریق مثالی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

کانفرنس میں یوکے و یورپ کے مختلف ممالک سمیت جرمنی کےشہر ڈریسڈن شہر کے قریب وجوار کے اضلاع سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں و مقامی کیمونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تاجدار ختم نبوت کانفرنس کی صدارت نامور مذہبی رہنماء حضرت حق خطیب  حسین علی سجادہ نشین دربارعالیہ کوٹلی ستیاں نےآن لائن کی جبکہ کانفرنس میں جامع مسجد المدینہ اسٹوٹگارڈ کے خطیب مفتی شوکت مدنی،  برطانیہ سے ائے ہوئے مفتی محمد فیاض، راجہ افتاب شریف مہمان ناصر خان مہمان خصوصی تھے۔ ختم نبوت کانفرنس کا باقاعدہ آغاز عرفان مدنی کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے شرکاء کو خوش آمدید کہا. اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں ناصر خان،قاری رؤف ، اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیے۔

تاجدار ختم نبوت سے خطاب کرتے ھوئے  مولانا مفتی شوکت مدنی نےکہا کہ نبوت اور رسالت کا آغاز میرے آقاﷺ سے ہے اور سلسلہ نبوت و رسالت کا اختتام بھی میرے آقا حضرت محمد ﷺپر ہے، انہوں نے کہا کہ رسولؐ نے ہمیں اپنی زندگی کے زریعے دنیامیں زندگی گزارنے کا نمونہ پیش کیاہمیں حضوؐر کی سیرت سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور رحمت کا دین ہے، اور ہمارے نبی سارے جہانوں کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت صرف مسلمان کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی تکریم کا درس دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں ہم پر لگی رہتی ھے کہ کب ہم ایک دوسرے کو تفریقہ میں ڈالے لیکن ہم ایک ھے ہمارا دین مذہب رہن سہن ہر قسم کے معاملات ایک ھے  انہوں نے کہا کہ ہم نے تارکین وطن بن کر حضورۖ کی سنت کو زندہ کیاھے ہم دیار غیر میں رہتے ھوئے دین اللہ پر قائم ہے۔ برطانیہ سے ائے مہمان گرامی راجہ افتاب شریف نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس پر ہم کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور ﷺ کے بعد کوئی نبیؐ پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ آپ آخری نبیؐ تھے وہ کیمونٹی جو حضورؐ کے بعد بھی کسی کو نبی مانتی ہے،ہم انھیں دائیرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں۔

تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے مفتی فیاض نے کہاکہ کانفرنس کا مقصد جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں اور بالخصوص نوجوان نسل کو محفل مصطفیٰ و سیرت کی اہمیت و افادیت سے آگاہی دینا ہے،ان کے دلوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی محبت،عشق رسول اور بلخصوص عقیدہ ختم نبوت کو واضع کرنا ہے۔

اسلام امن کا دین ہے ہمیں اپنا پیغام نفرت اور تشدد نہیں بلکہ محبت اور اخلاق سے گمراہ لوگوں تک پہنچانا ہے اور یقینا کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ مرنے کے بعد وہ جہنم کی آگ کا ایندھن بنے،میرے آقا کی محبت اور ان سے وفاداری ہمیں سچا مسلمان بناتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کو دنیا کے امن کی ضامن قرار دیتے ھے ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں ایک رسولؐ کو مانتے ھے جو دنیاکے لیے امن و سلامتی کا پیغام لائے۔

قبل ازیں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے میزبان ندیم مغل نے کانفرنس میں انے مختلف قافلوں کے شرکاء کو خوش آمدید کہاگیا تاجدار ختم۔نبوت کانفرنس کے مہمانوں نے میزبان کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی آخرمیں صدر حق خطیب حسین علی نے پردیس میں رہنے والوں کو خصوصی دم کرایا ، کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ندیم مغل اور شرکاء کو خراج تحسین پیش کی اور پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کے لئے دعائین کی ۔کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کے کیے مصطفی لنگر اہتمام کیا گیا۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.