کرونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، یورپ کو عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

0

برسلز: کرونا کی وبا سے یورپ کا خطہ دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اگر چہ اب ویکسین کی وجہ سے یورپی ممالک اس بحران سے باہر نکل رہے ہیں، تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے یورپ میں سربراہ ہانس کلُوگے کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک میں انفیکشن کی شرح اور اموات کم ہورہی ہیں، لیکن اس کے باوجود ہمیں محتاط رہنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کیلئے خطرہ کم ہوا ہے، لیکن ختم نہیں ہوا، کوپن ہیگن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہونے پر یورپی ممالک میں عوامی نقل و حرکت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، مگر یورپی شہریوں کو اب بھی بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیرونی دنیا کے افراد کیلئے راستے کھولنے کو یورپی یونین تیار

خیال رہے کہ کرونا سے نکلتے یورپی یونین نے بیرونی دنیا کے لئے بھی اپنی حدود کھولنے کی تیاری کرلی ہے، سیاحوں اور مسافروں کو سفر کی مشروط اجازت دے جارہی ہے، اس حوالے سے ٹی او آرز اصولی طور پر طے کرلئے گئے ہیں، گزشتہ برس کرونا کی وبا پھیلنے کے بعد یورپی یونین نے غیر یورپی افراد کے لئے اپنی حدود بند کردی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.