اٹلی میں اموات کا برا سال

0

روم: اٹلی میں کرونا کی وجہ سے گزشتہ برس جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، اس حوالے سے اطالوی سرکاری ادارے نے رپورٹ جاری کردی ہے، عمر کے حساب سے 65 سے 79 برس کے لوگوں میں  زیادہ رہیں اور ہر پانچویں مرنے والے کا تعلق اس عمر کے افراد سے تھا۔

اٹلی کے شماریاتی ادارہ ISTAT کے مطابق جنگ عظیم دوئم کے بعد ملک میں 2020 میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، جن کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 146 رہی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں 2020 میں ایک لاکھ زائد اموات ہوئی ہیں، شرح اموات میں 9 فیصد اضافہ ہوا، جن ریجنز میں زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، ان میں پیومونتے، لمباردیا، ویلی ڈی اوسٹا اور ترینتو شامل ہیں، جنس کے حساب سے مردوں میں شرح اموات زیادہ رہی ہے۔

روشنی کی کرن

رپورٹ میں ویکسین کو روشنی کی کرن قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے ویکسین کا عمل شروع ہونے کے بعد وبا سے ہونے والی اموات میں 95 فیصد کمی ہوئی ہے، اسی طرح انفیکشن کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ویکسین مہم نے وبا کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بہت موثر کردار ادا کیا ہے، اٹلی میں اب تک 12 برس عمر سے زائد کی 24 فیصد آبادی کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگادی گئی ہیں، جو ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد بنتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.