جرمنی نے تارکین کو ڈیپورٹ کردیا

0

برلن: جرمنی میں افغان تارکین کے حوالے سے اچھی اور بری دونوں طرح کی خبریں ہیں، ایک جانب تو جرمنی نے مختلف تنظیموں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے افغان تارکین وطن کی ڈیپورٹیشن روکنے سے انکار کردیا ہے، اور مزید ایک طیارے میں تارکین کو کابل پہنچا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے گزشتہ چار برسوں سے افغان تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، لیکن اب اس میں تیزی آرہی ہے، اگرچہ شروع سے تارکین کی حامی جرمن اور کچھ عالمی تنظیمیں یہ مطالبہ کرتی آرہی ہیں کہ افغانستان محفوظ نہیں ہے، اور وہاں تارکین کو واپس نہ بھیجا جائے، لیکن اب جب کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا ہورہا ہے، ان تنظیموں کی جانب سے افغان تارکین کو ڈیپورٹ نہ کرنے کا مطالبہ زیادہ شدت سے کیا جارہا ہے، لیکن جرمن حکومت نے افغان تارکین پر ان تنظیموں کے مطالبات مسترد کردئیے ہیں، اور واضح کیا ہے کہ افغان تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، جرمن حکام کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کا عمل روکنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔

نئی کھیپ ڈیپورٹ

جرمن وزارت داخلہ نے افغان تارکین کی ایک اور کھیپ کو ڈیپورٹ کردیا ہے، 42 افغان تارکین کو لے کر طیارہ جرمنی سے کابل پہنچ گیا ہے، جرمن حکام کےمطابق ان 42 ڈیپورٹیز میں سے 40 خواتین پر حملوں، چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث تھے، اور انہیں جرمنی میں سزائیں سنائی جاچکی تھیں۔ان افغان تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کے موقع پر Leipzig میں ائرپورٹ پر مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.