اٹلی نے تارکین کا راستہ روکنے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا

0

روم: سمندری راستے سے آنے والے تارکین وطن کے دباو کا شکار اٹلی نے زمینی راستے سے تارکین کی آمد روکنے کے لئے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، خیال رہے کہ پاکستانی تارکین وطن بھی اٹلی میں زیادہ تر زمینی راستے سے ہی داخل ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی تارکین کے لئے دروازے کھولنے کے حوالے سے سب سے فراخدل یورپی ملک ہے، اور اس فراخدلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں تارکین بحیرہ روم کے راستے اٹلی کے لمپاڈسیا جزیرہ ہر سال پہنچ رہے ہیں، تاہم اس کے ساتھ اٹلی میں زمینی راستے سے بھی تارکین کی آمد جاری ہے، واضح رہے کہ پاکستانی تارکین بھی اٹلی میں زیادہ تر زمینی راستے سے ہی داخل ہوتے ہیں، اب زمینی راستے سے تارکین کا داخلہ روکنے کے لئے اطالوی وزیرداخلہ لوزیانہ لیمر گوس نے پڑوسی ملک سلوینیا کا دورہ کیا ہے، جہاں سے تارکین اٹلی داخل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارکین کے بچوں کو شہریت دینے پر اہم پیشرفت

انہوں نے جمعہ کو سلوینیا کے وزیرداخلہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں نے سرحد پر مشترکہ گشت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاکہ تارکین کا داخلہ روکا جاسکے، اس موقع پر یورپی ممالک کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر مجوزہ معاہدہ پر بھی بات چیت ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.