یورپی ملک کے طلبا میں کرونا پھیل گیا

0

پیرس: فرانس نے بچوں کو بھی کرونا ویکسین لگانے کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے، جبکہ ماسک کی پابندی کب ختم ہوگی، اس کا بھی اشارہ دیا گیا ہے، دوسری طرف ناروے میں اسکول کے بچوں کی پارٹی نے حکام کو مشکل میں ڈال دیا ہے، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ بھی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس نے 12 برس سے 18 سال تک کے بچوں کو بھی ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے، فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ 15 جون سے اس عمر کے بچوں کے لئے ویکسین کا عمل شروع کردیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ 50 فیصد بالغ آبادی کو کم ازکم ویکسین کی ایک خوراک پہلے ہی لگائی جاچکی ہے، فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ کھلی فضا میں ماسک کی پابندی ختم کرنے کے لئے قومی سطح پر ہمیں ابھی کچھ انتظار کرنا ہوگا، کم ازکم جون کے اختتام تک ہمیں موجودہ صورتحال برقرار رکھنی ہوگی، لیکن علاقائی سطح پر یہ فیصلہ ہوسکتا ہے۔

ادھر ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں ہائی اسکول کے طلبا کی ایک پارٹی شہر کے ایک حصے میں کررونا پھيلانے کا سبب بن گئی ہے، اس پارٹی کے بعد ساڑھے 500 سے زائد افراد کو حکام نے قرنطینہ کرديا ہے۔ اوسلو کے مغربی حصے میں جہاں یہ کرونا پھیلا ہے، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ بھی کی جارہی ہے، حکام کے مطابق جشن منانے والے طلبا کے زیر استعمال 5 بسوں سے وائرس پھیلا اور اس نے اوسلو کے مغربی حصے کے قریب تمام ہائی اسکولوں کو متاثر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.