فرانس میں ہزاروں پولیس اہلکار مظاہرہ کرنے نکل آئے، مگر کیوں؟

0

پیرس: فرانس میں مظاہروں کو روکنے والے بھی مظاہرہ کرنے آگئے، ہزاروں پولیس اہلکاروں نے فرانسیسی پارلیمنٹ کے باہر مارچ کیا، اور حکومت کو مطالبات پیش کئے, فرانسیسی وزیرداخلہ گیرالڈ ڈرمینک Gérald Darmanin بھی پولیس اہلکاروں کے درمیان پہنچ گئے، اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فرانسیسی پولیس یونین نے ملک میں اہلکاروں پر بڑھتے تشدد کے خلاف مظاہرے کا اہتمام کیا تھا، جس میں 35 ہزار سے زائد اہلکار شریک ہوئے، مظاہرے کا موٹو تھا۔ ’’تنخواہ خدمت کی ملتی ہے، مرنے کے لیے نہیں‘‘۔ فرانسیسی پارلیمنٹ کے قریب ہوئے اس مظاہرے کے شرکا کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس اپنے تحفظ کے لیے مناسب اسلحہ یا ساز وسامان نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ انہیں یہ بھی شکایت تھی کہ پولیس پر حملہ کرنے والوں اور ڈرگ مافیا جیسے جرائم پیشہ گروہوں کو بہت کم سزا د ی جاتی ہے۔ مظاہرے میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ، جب فرانسیسی وزیرداخلہ گیرالڈ ڈرمینک Gérald Darmanin بھی مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے درمیان پہنچ گئے، اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس نے ہزاروں قانونی تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کی وارننگ دیدی

فرانسیسی وزیرداخلہ گیرالڈ ڈرمینک بھی مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے درمیان اظہار یکجہتی کیلئے موجود

اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے وزیرداخلہ سے کہا کہ ان کی ملازمت بہت مشکل ہے، اور انہیں تحفظ کی ضرورت ہے، کچھ اہلکاروں نے کہا کہ ہم ملازمت کے لئے جب نکلتے ہیں، تو یہ نہیں جانتے کہ واپسی بھی ہوگی یا نہیں، اس موقع پر وزیرداخلہ نے فرانسیسی ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ پولیس اہلکاروں میں اس لئے غم و غصہ ہے ، کیوں کہ وہ معاشرے میں بڑھتے تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں انہیں یہ بتانے آیا ہوں کہ ہم پولیس کے ساتھ ہیں، تاہم فرانسیسی رکن پارلیمان François-Xavier Bellamy نے وزیرداخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا وہ خود اپنے خلاف احتجاج کرنے گئے تھے، کیوں کہ پولیس کے لئے اقدامات تو ان کے فرائض میں شامل ہے۔

رواں ماں جان سے جانے والے پولیس افسر کی یاد میں پولیس اہلکار خاموش کھڑے ہیں
Leave A Reply

Your email address will not be published.