تارکین نے ایسا خطرہ مول لیا کہ حکام بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

0

پیرس: فرانس سے برطانیہ جانے کے خواہشمند تارکین انگلش چینل پار کرنے کے لئے کشتیوں کا سہارا لیتے ہیں، تاہم اس بار انہوں نے اتنا بڑا خطرہ مول لے لیا ہے کہ حکام بھی انہیں دیکھ کر سرپکڑ کر بیٹھ گئے، بعد ازاں انہیں کیلس منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس سے برطانیہ جانے کے لئے انگلش چینل پار کرنے کے لئے تارکین کشتیوں کا سہارا لیتے ہیں، لیکن دونوں ملکوں کی طرف سے سختی اور کشتیاں بار بار پکڑے جانے کے بعد اب چار تارکین نے نیا کام کیا ہے، انہوں نے پیڈل سے چلنے والی چھوٹی سے کشتی سے اتنا بڑا انگلش چینل پار کرنے کی ٹھانی اور چاروں کیلس سے برطانیہ کے لئے چل پڑے، سو انجام وہی ہوا، جو ہونا تھا، تھوڑا سا چلنے کے بعد ہی ان کی ہمت اور پیڈل کشتی دونوں جواب دینے لگے، اور ان کی جانیں خطرے میں پڑگیں۔

تاہم خوش قسمتی سے فرانسیسی کوسٹ گارڈ کی نظر ان پر پڑگئی اور ان چاروں کو بچا لیا گیا، لیکن اس وقت تک وہ ہائپو تھرمیا کا کسی حد تک شکار ہوچکے تھے، بعد ازاں انہیں کیلس منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس دوران Dunkirk کے قریب بھی تارکین کی ایک کشتی ڈوبنے سے پہلے اس میں سوار 29 تارکین کو بچایا گیا ہے، جن میں 5 خواتین بھی شامل تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.