لاک ڈاؤن کے ستائے اٹلی میں اگلے ہفتہ اہم پابندی نرم کرنے کا عندیہ

0

روم: اٹلی میں کرونا لاک ڈاؤن سے پریشان لوگوں کے لئے اچھی خبر ہے، حکومت نے اگلے ہفتے سے ایک اہم پابندی ختم یا پھر نرم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، جس سے لوگوں کو مزید آزادی میسر آئے گی، حکومت پر اس پابندی کو ختم کرنے کیلئے کافی دباؤ ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ میں کرونا سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل اٹلی میں گزشتہ ایک برس سے لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے اب لوگ اکتا گئے ہیں، لیگ پارٹی کےسربراہ ماتیو سالوینی بھی مسلسل حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ پابندیاں تیزی سے نرم کرے، اس حوالے سے اب ایک اچھی خبر آئی ہے، اور وزیر خارجہ لیگوئی ڈی مایو نے اشارہ دیا ہے کہ اگلے ہفتے سے رات کے کرفیو کی پابندی نرم کی جاسکتی ہے، اگرچہ حکومت پر رات کا کرفیو مکمل ختم کرنے کے لئے دباؤ ہے، تاہم اطالوی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ 16 مئی سے وہ اس حوالے سے اچھی پیشرفت کے لئے پرامید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اس ڈراونے خواب سے نکلنا چاہتے ہیں، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں اس طرح آگے بڑھنا ہے کہ پھر چند ماہ بعد واپس ان اقدامات کی طرف نہ آنا پڑے، ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں، اور ویکسین شدہ سیاحوں کو اٹلی میں آنے کی اجازت دی جارہی ہے،

Leave A Reply

Your email address will not be published.