اٹلی کی آبادی 6 کروڑ سے کم ہوگئی، گرتی یورپی آبادی پر پوپ کانفرنس سے خطاب کرینگے

0

روم: اٹلی سمیت کئی یورپی ممالک میں گرتی ہوئی شرح پیدائش بحران کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے، اور اس پر غور کے لئے اب پوپ فرانسس  اگلے ہفتے ایک کانفرنس کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، جس کا اہم مقصد اٹلی میں شرح پیدائش بڑھانے کیلئے اپیل لانچ کرنا ہے، دوسری جانب اٹلی کی آبادی 6 کروڑ سے کم ہوگئی ہے،

تفصیلات کے مطابق اٹلی سمیت کچھ یورپی ممالک میں  مسلسل کم ہوتی شرح پیدائش پر پوپ فرانسس پہلے بھی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں، تاہم کرونا بحران کی وجہ سے  شرح پیدائش مزید گرگئی ہے، جبکہ دوسری جانب شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے، ایسے میں کم ہوتی آبادی کے بحران پر ویٹی کن سٹی 14 مئی کو کانفرنس منعقد کرے گا، جس کا آغاز پوپ فرانسس کریں گے، اطالوی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ آن لائن کانفرنس ’’فورم فار فیملی ایسوسی ایشنز‘‘ کے زیر اہتمام ہوگی، اس کا اہم مقصد بالخصوص اٹلی میں شرح پیدائش بڑھانے کے لئے اپیل لانچ کرنا ہے۔

دوسری طرف  اطالوی شماریاتی ادارے ISTAT نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال 2020 میں اٹلی میں اموات کی شرح میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے، اور کل 7 لاکھ 46 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں، دوسری طرف کرونا بحران کی وجہ سے شرح پیدائش بھی کم ہوگئی ہے، جس کے باعث آبادی میں 3 لاکھ 84 ہزار کی کمی ہوئی ہے، اس کمی کے بعد اٹلی کی آبادی جنوری 2021 میں 5 کروڑ 98 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.