جرمنی میں نرس نے ویکسین کی جگہ لوگوں کو کیا لگادیا؟، حکام پریشان 

0

برلن: انسان سے کام کے دوران غلطی ہوجائے تو اسے چھپانے کے بجائے اسے متعلقہ لوگوں کو بتا دینا چاہئے، ورنہ جھوٹ بولنے سے آپ بڑی مصیبت میں بھی پھنس سکتے ہیں، کچھ ایسا ہی ایک جرمن نرس کے ساتھ ہوا ہے اور ایک غلطی چھپانے کے لیے نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کیلئے بھی مشکل کھڑی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے علاقے Friesland (فرائز لینڈ) میں جرمن ریڈ کراس کے ویکسی نیشن سینٹر میں تعینات نرس سے کرونا ویکسین کی 6 خوراکوں کی بوتلیں گر کر ٹوٹ گئیں، تو نرس نے اس بارے میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کے بجائے غلطی چھپانے کی کوشش کی، اور 6 مریضوں کو ویکسین کی جگہ اس کے ساتھ استعمال ہونے والا saline water انجکشن میں ڈال کر لگا دیا، یہ معاملہ گزشتہ بدھ کو پیش آیا، لیکن اس وقت کسی کو اس کا پتہ نہ چل سکا، تین دن بعد ہفتہ کو اس نرس نے خود ہی اپنی ایک ساتھی سے ذکر کردیا کہ کس طرح ویکسین کی بوتل گرنے سے ضائع ہوگئی، اور اس نے معاملہ چھپانے کے لئے ویکسین کی جگہ کچھ لوگوں کو خالی saline water کا انجکشن لگا دیا ہے، نرس کی ساتھی نے علم ہونے پر فوری طور پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں کتنے لاکھ لوگوں کو لاک ڈاؤن سے نرمی ملنے والی ہے؟

جس کے بعد حکام متحرک ہوگئے، اور نرس سے بھی تفتیش شروع کردی، جس نے فوری طور پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا، حکام کا کہنا ہے اگرچہ   ویکسین کی جگہ saline water لگنے سے ان افراد کو کوئی نقصان پہنچنے کا خدشہ نہیں ہے۔

کیوں کہ بائیون ٹیک ویکسین کے لئے بھی saline water استعمال کرنا  معمول ہے، تاہم اس روز ویکسین لگوانے والوں کے لئے ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے، اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ سینٹر سے رابطہ کریں، تاکہ ان کا اینٹی باڈی ٹیسٹ کرکے پتہ چلایا جاسکے کہ کن افراد کو ویکسین نہیں لگ سکی، اور انہیں دوبارہ ویکسین لگائی جائے، اس روز 200 افراد نے ویکسین لگوائی تھی، فرائز لینڈ کے ضلعی سربراہ سیون ایمبروسی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ نے انہیں ہلادیا ہے، اب ہم نے ویکسین لگانے والے مراکز میں ایسا انتظام کردیا ہے کہ کوئی بھی ویکسین کی بوتل کے ساتھ اکیلا نہ ہو، دوسری طرف پولیس نرس کیخلاف کارروائی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ جرمنی میں اب تک 60 لاکھ افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، جبکہ ایک خوراک لینے والوں کی تعداد دو کروڑ کے قریب ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.