آٹو میٹک گاڑی کا حادثہ

0

واشنگٹن: جدیدیت کے اس دور میں ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انسان نے بے پناہ سہولیات اور آسانیاں پیدا کرلی ہیں، انسان نت نئی ایجادات کر کے دنیا کو حیران کر رہا ہے، اور اب وہ ایسی چیزیں بھی بنانے کی کوشش کررہا ہے، جو خود انسان کے متبادل کام کرسکیں۔

یعنی جو کام انسان خود کرتا ہے، وہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ لے، لیکن اس کا انجام برا بھی نکل سکتا ہے۔ کیوں کہ اللہ نے اپنی تخلیق انسان کو جس طرح ذہن اور چیزوں کو کنٹرول کرنے کی عقل دی ہے، اتنی مہارت مشینی ٹیکنالوجی کبھی حاصل نہیں کرسکتی، جی ہاں پہلے دنیا میں آٹو میٹک گئیر لگانے والی گاڑیاں آئی تھیں، لیکن اب انسان ایسی گاڑیاں تیار کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں، جو چلنے میں بھی آٹو میٹک ہوں گی، آپ کو صرف اس میں بیٹھ کر اپنی منزل کی فیڈنگ کرنی ہوگی، ، باقی کام گاڑیوں میں نصب ٹیکنالوجی کردےگی ، لیکن ایسی گاڑی میں سوار دو امریکی باشندوں کا انجام اچھا نہیں ہوا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیوسٹن شہر کے شمالی حصے میں ایسی ہی ایک آٹو میٹک کار انتہائی تیز رفتاری سے ایک درخت سے جا ٹکرائی۔ پولیس کو جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد پتا چلا کہ اس گاڑی میں ایک شخص ڈرائیونگ سیٹ پر جبکہ دوسرا پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ اور وہ دونوں حادثے میں جان گنوا چکے تھے۔ دوسری طرف حادثے کے بعد گاڑی کے تیار کنندہ ادارے ٹیسلا نے واضح کیا ہے کہ ایسی گاڑیوں کا نظام مکمل طور پر آٹومیٹک نہیں ہوتا اور اسے ڈرائیور کے ذریعے نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.