بھارتی وائرس 3 یورپی ملکوں میں پہنچ گیا، رکن پارلیمنٹ کا بڑا مطالبہ 

0

برسلز: بھارت میں تباہی مچانے والا خطرناک کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا ہے، اور یورپی یونین کے تین ممالک میں اس وائرس کے کیس رپورٹ ہوگئے ہیں، اس دوران یورپی رکن پارلیمنٹ نے بھارت کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا ہے، ارکان میں تشویش پائی جاتی ہے کہ اس پر ویکسین بھی اثر نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بیلجئیم  پہنچنے والے 20 بھارتی نرسنگ طلبا میں میں وائرس سامنے آیا ہے، حکام کے مطابق یہ طلبا پیرس سے بیلجئیم پہنچے تھے، اس کے ساتھ ہی یونان میں بھی بھارتی وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، یونانی حکام کے مطابق ڈبل میوٹینٹ وائرس کا مریض اتوار کو سامنے آیا، یہ وائرس ایک 33 سالہ تارک وطن خاتون میں پایا گیا ہے، جو ایتھنز میں رہتی ہیں، مذکورہ خاتون نے 4 اپریل کو دبئی کا سفر کیا تھا، اور واپسی پر   کرونا کا نیگٹو ٹیسٹ بھی فراہم کیا تھا، لیکن اب اس میں بھارتی وائرس پایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں بھی بھارتی مسافروں پرپابندی، پہلے آنے والوں کیلئے بھی اہم حکم جاری

تیسرے یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں بھارتی وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، سوئس حکام کے مطابق یہ وائرس ایسے مسافر میں سامنے آیا ہے، جو ایک دوسرے یورپی ملک سے ٹرانزٹ کرتا ہوا آیا تھا، بھارتی وائرس کا مریض سامنے آنے کے بعد سوئس حکام نے بھی بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر غور شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ چند روز قبل سوئس وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ بھارت اور سوئٹزرلینڈ میں براہ راست پروازیں موجود نہیں۔

تاہم اب ٹرانزٹ کے ذریعہ آنے والے مسافر میں وائرس سامنے آنے کے بعد دوبارہ اس معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف ایک سوئس عہدیدار کا مغربی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کو سوئٹزرلینڈ پہلے ہی ایک الگ فہرست میں شامل کرلیا ہے، جس کے تحت زیادہ تر کسیز میں اب بھارت سے سوئس شہریوں کو ہی واپس آنے کی اجازت ہے۔ دوسری جانب یورپی  پارلیمنٹ  میں یورپی پیپلزپارٹی کے رہنما  مینفرڈ ویبر نے  مطالبہ کیا ہے کہ بھارت  سے آنے والے تمام پروازوں کا یورپی یونین میں داخلہ بند کیا جائے، انہوں نے کہا کہ  ہم نے تاخیر کی تو صورتحال قابو سے باہر ہوسکتی ہے، جرمن اخبار  ’’بلڈ ‘‘ کے مطابق  بھارت میں خطرناک ڈبل میوٹینٹ وائرس سامنے آنے کے بعد کئی یورپی ملک پہلے ہی  وہاں سےا ٓنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگاچکے ہیں، بھارتی وائرس کے بارے میں یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ  اس پر ویکسین بھی اثر نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.