اٹلی میں بھی بھارتی مسافروں پرپابندی، پہلے آنے والوں کیلئے بھی اہم حکم جاری

0

روم: (رپورٹ: تنویر ارشاد) بھارت میں جاری دنیا کے بدترین کرونا بحران کے پیش نظر بیشتر ممالک نے وہاں کیلئے پروازیں معطل کردی ہیں، اور اب اٹلی نے بھی بھارت پر سفری پابندی لگادی ہے، پابندی کا فوری طور پر اطلاق کردیا گیا ہے، بھارت سے ٹرانزٹ مسافر بھی اٹلی نہیں آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری دنیا کے بدترین کرونا بحران کے پیش نظر بیشتر ممالک نے وہاں کیلئے پروازیں معطل کردی ہیں، اٹلی نے بھی اتوار کو بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کردیا اور وہاں سے آمدورفت معطل کردی ہے۔ اطالوی وزیر صحت رابرٹ سپرانزا نے ٹوئٹ کے ذریعہ اس فیصلے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام مسافروں کے اٹلی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ 14 روز کے دوران بھارت میں قیام یا سفر کیا ہے۔

اطالوی وزیر کا کہنا تھا کہ اٹلی کے شہری اور قانونی قیام کرنے والے کرونا ٹیسٹ کے بعد واپس آسکیں گے لیکن ان کا واپسی پر ائیر پورٹ پر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا اور لازمی قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔ اسی طرح پچھلے دو ہفتوں میں جو مسافر بھارت سے آئے ہیں۔ انہیں فوری ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ رابرٹ سپرانزا نے بتایا کہ ہمارے سائنسدان انڈیا میں سامنے آنے والے نئے ڈبل میوٹینٹ کرونا وائرس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.