ترپال کے نیچے چھپا تارکین کا گروپ دلچسپ غلطی سے پکڑا گیا

0

برلن: تارکین وطن کا گروپ ٹرک میں چھپ کر یورپی ملک داخل ہونے میں تو کامیاب ہوگیا، تارکین نے ٹرک میں چھپنے کا انتظام بھی خوب کیا تھا، لیکن وہ کہتے ہیں ناں کہ چور کوئی نہ کوئی نشانی چھوڑ جاتا ہے، تو ایسا ہی کچھ ان تارکین کے ساتھ بھی ہوا۔

اور دو تین تارکین کی حماقت نے پورا گروپ پکڑوا دیا، تفصیلات کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک رومانیہ سے جرمنی آنے والے ٹرک میں 7 تارکین بھی چھپ کر آرہے تھے، ٹرک بارڈر پار کرکے جرمنی میں بھی کامیابی سے داخل ہوگیا، اور وہ جنوب مغربی جرمن ریاست Rhineland-Pfalz کی ہائی وے پر سفر کررہا تھا، تارکین کو چھپانے کے لئے ٹرک پر ترپال ڈالا گیا تھا، لیکن اس دوران ٹرک میں چھپے تارکین میں سے کچھ سے حماقت سرزد ہوگئی، اور انہوں نے بازو ترپال سے باہر نکال لئے، ٹرک کے پیچھے آنے والی گاڑی کے جرمن ڈرائیور کی نظر جب ترپال کے نیچے سے نکلے ہوئے بازووں پر پڑی، تو اسے معاملہ مشکوک لگا، اور اس نے فوری پولیس کو فون کردیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو روک لیا، ٹرک کی تلاشی کے دوران اس سے 7 تارکین برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ٹرک سے برآمد ہونے والے ساتوں تارکین افغان ہیں، اور ان میں سے 4 کی عمریں 18 برس سے کم ہیں، یعنی وہ بچوں میں شمار کئے جائیں گے، تمام تارکین نے پکڑے جانے پر سیاسی پناہ کی درخواست دی، تاہم پولیس نے 4 کم عمر تارکین کو شعبہ بہبود کے حوالے کردیا ہے، جبکہ دیگر تین کو ریسپیشن سینٹر بھیجا گیا ہے، پولیس نے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے، جس کا تعلق رومانیہ سے ہے، تاہم ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسے تارکین کی موجودگی کا کوئی علم نہیں تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.