امریکہ میں پاکستانی پولیس کا اسسٹنٹ چیف بن گیا

0

واشنگٹن:امریکہ میں پاکستانی نژادپولیس کا اسسٹنٹ چیف بن گیا،لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوامریکی پولیس میں بہت عزت دی جاتی ہے، انہوں نے ہیوسٹن میں تعلیم حاصل کی جو ایشیائی کمیونٹی کابڑا مرکز سمجھا جاتا ہے، وہ 8 برس کے تھے، جب 1985 میں ان کا خاندان امریکہ منتقل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے یاسر بشیر کو ہیوسٹن پولیس کا اسسٹنٹ چیف مقرر کردیا گیا ہے،پولیس میں جانے کا خیال کیسے آیا ؟،اس بارے میں یاسر بشیر کہتے ہیں کہ وہ فنانس میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ کسی نے انہیں پولیس میں قسمت آزمائی کا مشورہ دیا،جس کے بعد انہوں نے کرمنالو جی میں ماسٹر کیا،پولیس کی سروس میں انہیں بہت مزا آیا،یہاں انہیں ساتھی امریکی اہلکاروں کا بہت تعاون ملا،اب رمضان میں بھی انہیں سحر و افطار اور عبادت کے لئے وقت دیا جاتا ہے،ہیوسٹن پولیس میں انہیں کبھی امتیازی رویہ کی شکایت نہیں ہوئی۔

یاسر بشیر کا پاکستانی انگریزی اخبار سے انٹرویو میں کہنا تھا ہیوسٹن پولیس چیف ٹوری فنر ان کی تقرری کے اعلان کیلئے مسلم کمیونٹی کے پروگرام میں گئے تھے،جہاں انہوں نے مسلم کمیونٹی سے کہا کہ میں ایک ایسی تقرری کا اعلان کر رہا ہوں جو آپ کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن پولیس میں کچھ اورجنوبی  ایشیائی پس منظر کے افسر بھی ہیں لیکن اسٹنٹ پولیس چیف کا عہدہ حاصل کرنے والے وہ دوسرے افسر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.