مفت طعام اور مفت قیام، اٹلی میں تارکین کیلئے حکومت کا نیا منصوبہ

0

روم: اٹلی نے ضرورت مند تارکین وطن اور ان کے خاندانوں کے لئے پانچ نئے شیلٹر ہوم کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں  تارکین کو رہائش اور کھانے کی سہولت دی جائے گی، ایک عمارت کم عمر تارکین کے لئے مخصوص کی گئی ہے، جبکہ ضرورت مند اطالوی شہری بھی ان شیلٹر ہومز سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق اٹلی میں تارکین وطن کے لئے 5 نئے شیلٹر ہوم کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں ضرورت مند تارکین وطن اور ان کے خاندان کے افراد قیام او ر طعام کی سہولت حاصل  کرسکیں گے، یہ شیلٹر ہوم فرانس کی سرحد کے قریب شمالی علاقے Ventimiglia میں کھولے جارہے ہیں، جہاں بے گھر تارکین کی بڑی تعداد فرانس جانے کی کوشش میں پہنچتی ہے، لیکن فرانسیسی سرحد پر سختی کے باعث وہ پھنس جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اٹلی میں تارکین کی اطالوی خواتین سے شادی کرانے والا بیورو کہاں ہے؟

اطالوی انڈر سیکریٹری برائے دفاع Giorgio Mulè کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کا شکار افراد بھی ان شیلٹر ہومز میں رہ سکیں گے، ان میں سے  Villa Catinaمیں ایک عمارت ایسے کم عمر یعنی 18 برس سے چھوٹے تارکین کے لئے مخصوص کی گئی ہے، جو اٹلی میں تنہا ہیں، دیگر چار شیلٹر ہومز فیملیز اور  بڑے تارکین کے لئے ہیں، اس اقدام کا مقصد تارکین کو سہولت دینا  ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.