اٹلی میں تارکین کی اطالوی خواتین سے شادی کرانے والا بیورو کہاں ہے؟

0

روم: اٹلی میں تارکین وطن کو قانونی دستاویز دلوانے کے لئے شادیاں  کرانے والے بیورو کا پتہ چلا ہے، بیورو غیرملکیوں کے لئے پیسے لے کر اطالوی دلہنوں کا انتظام کرتا تھا، اس گروپ میں کئی سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں، گروپ نے ایسی شادیوں کے لئے پورا سیٹ اپ بنا رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر سسلی میں حکام نے غیرملکیوں کی اطالوی خواتین سے شادیاں کرانے والی ایک ایسی ایجنسی کا پتہ چلایا ہے، جو غیرقانونی تارکین سے پیسے لے کر ان کے لئے دلہنوں کا انتظام کرتی تھی، پھر ان کی پیپر میرج کرائی جاتی، اور اس کے ذریعہ انہیں اٹلی میں امیگریشن مل جاتی تھی، پیپر میرج کے لئے آمادہ ہونے والی خاتون کو 5 ہزار یورو تک ادائیگی کی جاتی تھی، اس گروہ نے ایسی شادیوں کے لئے پورا سیٹ اپ بنا رکھا تھا، جو پہلے ضرورت مند اطالوی خواتین کو تلاش کر تا اور انہیں  پیسے لے کر پیپر میرج کیلئے تیار کرتا تھا، اس کے بعد شادی کے لئے انتظامات کئے جاتے۔

اس کے بعد اس جوڑے کے لئے گھر کا انتظام بھی موجود ہوتا تھا، جہاں انہوں نے رہنا تو نہیں ہوتا تھا، لیکن کاغذات میں ان کی رہائش یہاں دکھائی جاتی تھی، مقامی بلدیہ اہلکار بھی 100 یورو رشوت لے کر ان کی رہائش کی تصدیق کردیتا تھا، جیسے ہی غیرملکی کو لیگل   ہونے کے کاغذات ملتے تھے، فرضی شادی کا طلاق پر اختتام ہوجاتا تھا، حکام کے مطابق اس گروپ میں Comiso  کی بلدیہ کا ایک ملازم  بھی شامل تھا، اس سمیت تین ملزمان کی حراست کیلئے عدالت نے اجازت دے دی ہے، گروپ میں روم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیت دو عورتیں شامل تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.