جرمنی: افغان تارکین کی بیدخلی رکوانے کیلئے مظاہرہ، لیکن طیارہ اڑ گیا

0

برلن: جرمنی نے افغان تارکین وطن کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے، اور اسے روکنے کیلئے برلن ائرپورٹ پر تارکین وطن کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے مظاہرے بھی کیا، تاہم جرمن حکام نے ڈیپورٹیز کی نئی کھیپ کو طیارے میں بٹھا کر کابل روانہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی سے افغان تارکین وطن کو واپس بھیجنے کا عمل  تیزی سےجاری ہے، اس دوران ایک اور پرواز  نے سیاسی پناہ حاصل کرنے میں ناکام تارکین کو لے کر کابل جانا تھا، لیکن اس موقع پر برلن ائرپورٹ پر کچھ مظاہرین پہنچ گئے، جن کا مطالبہ تھا کہ تارکین کو افغانستان واپس بھیجنے کا سلسلہ بند کیا جائے، اور جن تارکین کو طیارے میں بھیجا جارہا  ہے، انہیں بھی روکا جائے، انفو مائیگرینٹ کے مطابق مظاہرے کا اہتمام Brandenburg Refugee Council نے کیا تھا، اور اس میں 350 کے قریب مظاہرین نے شرکت کی، اس موقع پر کچھ مظاہرین نے ائرپورٹ کی طرف آنے والے روڈ کو بھی    تھوڑی دیر کے لئے بلاک کردیا۔

تاہم جرمن حکام نے افغان تارکین کی ڈیپورٹیشن روکنے سے انکار کرتے ہوئے 26 افراد کو کابل روانہ کردیا، پرواز کی کابل روانگی کے بعد مظاہرین بھی منتشر ہوگئے، یہ جرمنی سے 38 ویں پرواز تھی، جو ڈیپورٹیز کو لے کر کابل روانہ ہوئی، دوسری طرف مہاجرین کے لئے کام کرنے والی جرمن تنظیم پرو اسائلم نے ایک بار پھر حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ افغان تارکین کو واپس بھیجنے کا سلسلہ بند کرے، کیوں کہ وہاں سیکورٹی صورتحال اچھی نہیں ہے، اس کے علاوہ کرونا کی وبا بھی    موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.