پاکستانی فیملی مشکل میں پھنس گئی

0

روم: اٹلی میں پاکستانی فیملی اپنی نوجوان لڑکی کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی، لڑکی نے اپنے دوست سے ملنے سے روکنے پر والدین اور بھائیوں کیخلاف پولیس کو شکایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر تسکونی میں پاکستانی مسلم خاندان کی 20 سالہ نوجوان لڑکی کی ایک لڑکے سے دوستی چل رہی تھی، اور وہ اپنے دوست سے باہر اکثر ملتی تھی، بعد ازاں جب لڑکی کے والدین اور بھائیوں کو اس کا علم ہوا تو انہوں نے لڑکی کا اس کے دوست سے رابطہ کاٹنے کے لئے اس کا موبائل فون واپس لے لیا، اور اسے گھر سے باہر جانے سے بھی روک دیا۔

اطالوی خبر ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ لڑکی کو کبھی کبھار باہر جانے بھی دیا جاتا، تو اس کے بھائی اسے اپنے ساتھ لے جاتے تھے، اور اسے کڑی نگرانی میں رکھا جاتا، تاہم اب گھروالوں نے اسے کمپیوٹر پر کلاسیں لینے کی اجازت دی تھی، اور اس کے لئے اسے کمپیوٹر بھی دیا گیا۔ جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی نے پولیس کو ای میل کردی، اور والدین کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے مدد مانگ لی، جس پر پولیس نے اس کے دئیے گئے پتہ پر چھاپہ مار کر لڑکی سے بات کی۔ مذکورہ لڑکی نے اپنے والدین کیخلاف شکایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندو دوست کے ساتھ ملنے کی صورت میں اسے پاکستان واپس لے جائیں گے۔

لڑکی نے بیان دیا ہے کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ ایک سال تک گھومتی رہی، لیکن گھروالوں کو جب پتہ چلا کہ اس کا دوست ہندو ہے، تو انہوں نے سختی شروع کردی، پولیس نے لڑکی کو چلڈرن ہوم منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، اور لڑکی کے گھر والوں بالخصوص اس کے والد اور بھائیوں کے خلاف مقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.