یورپی ملک کے کیمپ میں تارکین آپس میں جھگڑ پڑے

0

میڈرڈ: خوشحال زندگی کے خواب سجائے یورپی ملک پہنچنے والے تارکین مشکل زندگی سے پریشان ہوگئے، کیمپ میں کھانا کم پڑنے پر آپس میں لڑ پڑے، لڑائی اتنی شدید تھی کہ پولیس کو مداخلت کرنی پڑ گئی، دوسری جانب اسپین کے اہلکاروں نے تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو بچا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے کینری جزائر میں تارکین وطن کے ایک کیمپ میں دو گروپوں میں لڑائی ہوا ہے، جس میں لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، پولیس نے دونوں گروپوں کو الگ کرنے کے لئے ربڑ کی گولیاں چلائیں، جبکہ 8 تارکین وطن کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، امریکی خبرایجنسی نے سینیگال سے تعلق رکھنے والے ایک تارک وطن کے حوالے سے بتایا کہ دونوں گروپوں میں لڑائی کھانے پر شروع ہوئی تھی، ایک گروپ مراکشی اور دوسرا سینیگالی مہاجرین کا تھا،  لڑائی کے دوران کئی تارکین وطن زخمی ہوئے ہیں، اور کیمپ کی طرف ایمبولینسز جاتی دیکھی گئی۔ جس کیمپ میں لڑائی ہوئی ہے، وہاں گنجائش سے کہیں زیادہ 2400 سے زائد تارکین وطن مقیم ہیں، جبکہ سہولتیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں، جس سے تارکین وطن مایوس اور پریشان رہتے ہیں، جگہ کی قلت کی وجہ سے کچھ تارکین تو کیمپ کے باہر کھلی جگہ پر جاکر سونے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب اسپین کے اہلکاروں نے کینری جزائر کی طرف آنے والی تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو بچایا ہے، جس میں 17 تارکین  سوار تھے، ان میں 5 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے، واضح رہے کہ بحیرہ روم میں سختی کے بعد بحیرالکاہل کے خطرناک راستے سے تارکین کی اسپین کے کینری جزائر میں آمد گزشتہ ایک سال سے  بڑھ گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.